ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نوائط کالونی میں جلسہ سیرت النبیﷺ اور شبینہ مکاتب کے بچوں کے مابین شاندار نعتیہ مسابقہ

بھٹکل نوائط کالونی میں جلسہ سیرت النبیﷺ اور شبینہ مکاتب کے بچوں کے مابین شاندار نعتیہ مسابقہ

Wed, 27 Nov 2019 11:41:31    S.O. News Service

بھٹکل 27/نومبر (ایس او نیوز) نوائط کالونی میں مجلس ملیہ کے زیر اہتمام  جلسہ سیرت النبیﷺ اور شبینہ مکاتب کےبچوں کے مابین شاندار نعتیہ مسابقہ  منگل شام کو منعقد ہوا ، سیرت کی مناسبت سے جلسہ سے خطاب کرنے  حیدرآباد، لال ٹیکری میں واقع مدرسہ امداد العلوم  کے ناظم اور جامعہ مسجد کے امام و خطیب مولانا احمد عُبیدالرحمن اطہر ندوی تشریف فرما تھے، جبکہ نعتیہ مقابلے میں  بھٹکل کی قریب 45 شبینہ مکاتب سے  80 بچوں نے حصہ لیا۔

ہر مسجد کے شبینہ مکتب سے  دو دو بچوں (مدراس سے ایک اور عصری اسکول سے ایک)  کو مسابقہ میں شریک کیا گیا تھا جس کے لئے ابتدائی راونڈ  پہلے ہی  مکمل کرلئے  گئے تھے، منگل کو منعقدہ  سیرت کے جلسہ میں ٹاپ  آٹھ آٹھ بچوں کو  عوام الناس کے روبرو نعت پیش کرنے  کا موقع دیا گیا تھا  جس میں سے اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

مولوی محمد طارق اکرمی کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، مجلس ملیہ نوائط کالونی کے صدر مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے مہمانوں نیز حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے پروگرام کی صدارت کی، مولانا عرفان ایس ایم ندوی ، حافظ سید نبیغ برماوراور حافظ محمد سنان دامودی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ جلسہ میں ایک طرف مختلف بچوں نے  نعت پاک، اسمائے حُسنیٰ ، حدیثیں، دعائیں وغیرہ  پیش کرتے ہوئے  حاضرین سے داد و تحسین وصول کیا، وہیں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما مولانا احمد عُبیدالرحمن اطہر ندوی نے خطاب کرتے ہوئے  سیرت کی کتابوں کا مطالعہ کرنے اور اُن پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

 اسکول کے بچوں میں عمیرابن عبدالباسط حافظ کو اول مقام، محمد صہیب کو دوم اور ابوذر ابن ابوبکرگوائی کو سوم مقام حاصل ہوا، اسی طرح  مدارس کے بچوں میں  عبدالہادی ابن محمد عرفان یس یم کو اول مقام، محمد مسیب ابن محمد مظہر محتشم  کو دوم اور  محمد شعور کو سوم مقام حاصل ہوا، انہیں مہمانان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔مولوی عمران اکرمی کے کلمہ تشکر پر جلسہ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔


Share: